جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعظم کو مین آف دی میچ نہ ملنے پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے مرد میدان شاداب خان نے اپنی شاندار کارکردگی کو محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جتنی محنت کی جائے پھل بھی اتنا ہی نصیب ہوتا ہے۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ بات میرے ذہن میں تھی کہ میں نے کبھی مین

آف دی میچ کا اعزاز حاصل نہیں کیا تو میری کوشش یہی تھی کہ نہ صرف مین آف دی میچ بلکہ مین آف دی سیریز کیا اعزاز بھی حاصل کریں۔انٹرویو کے دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ پہلے میچ میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کی لیکن مرد میدان شعیب ملک قرار پائے اور دوسرے میچ میں پھر سنچری بنائی لیکن مین آف دی میچ کا ایوارڈ آپ کو دیا گیا تو بابر کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا یہی کہنا ہے کہ میں سنچریاں اسکور کرتا رہوں ٹیم جیتتی رہے چاہے مین آف دی میچ کا اعزاز کسی کوبھی ملے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…