جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی موجودہ ٹیم کا وہ باؤلر جس نے اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں1200اوورز کئے لیکن آج تک ایک بھی نو بال نہیں کروائی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ محمد حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 1200 اوورز کیے جن میں انہوں نے نو بال نہیں کی ۔سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میچ میں محمد حفیظ کے اپنے کوٹے کے مقررہ 10 اوورز میں 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قومی ٹیم نے سری لنکا کو

دوسرے ون ڈے میں32 رنز سے شکست دی ہے ۔محمد حفیظ نے تاحال پاکستان کی جانب سے 192 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 135 وکٹیں حاصل کی ۔ آف اسپنر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیخلاف عمدہ بالنگ میں اپنی مثال آپ ہیں اور نئی گیند سے بھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا ہے محمد حفیظ کے کیرئیر کو زوال اس وقت آیا جب2015 میں ان پر بالنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کیلئے گیند بازی کرنے پر پابندی لگ گئی۔ سال بعد انہوں نے اپنے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کیا اور اب وہ ٹیم کی کامیابی میں اپنی بالنگ سے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…