اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 101 رنز بنا کر اپنے کیرئیر کی ساتویں سنچری بھی بنا ڈالی، سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں بھی وہ سنچری سکور کرکے ریکارڈ بنا چکے ہیں، بابر اعظم نے 33 میچ کھیل کر سات سنچریاں بنائی ہیں، بابر اعظم نے کم میچ کھیل کر 7 ون ڈے
سنچریاں بنائی ہیں اس طرح انہوں نے ہاشم آملہ کاریکارڈ توڑ ڈالا ہے ہاشم آملہ نے 41 میچ کھیل کر 7 سنچریاں سکور کی تھیں، ہاشم آملہ کے علاوہ پاکستان کے ظہیر عباس 42 میچ کھیل کر، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 50 میچ کھیل کر اور سابق جنوبی افریقی اوپنر گیری کرسٹن اور سلمان بٹ 52، 52 میچ کھیل کر 7ون ڈے سنچریاں بنا چکے ہیں، اس طرح بابر اعظم اب فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔