جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی میچز کے انعقاد کی کاوشیں کرکے بتائے لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے‘ شاہد آفریدی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ اب کراچی سمیت دیگر شہروں کی طرف آئے کیونکہ دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے،اس وقت ٹیم کا اچھا کمبی نیشن ہے ، ٹیم بیشک دو ٹیسٹ ہاری ہے لیکن ٹیم مصباح الحق اور یونس خان کے بعد جدوجہد

کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور آگے بھی کرے گی ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی لاہو رمیں کھیلا جائے گا جو خوش آئند ہے لیکن اب بورڈ کو کراچی، ملتان اور روالپنڈی کی طرف جانا چاہیے کیونکہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور ہی نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے۔سری لنکا نے ہمیشہ ساتھ دیا اور پاکستان نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے، امید کرتا ہوں تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے اور اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے آنے سے کرکٹ تیز اور تبدیل ہوئی ہے جبکہ 10 اوور والی کرکٹ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جن کی خدمات ہیں ان کھلاڑیوں سے ضرور استفادہ کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے دو ٹیسٹ میچز میں

سری لنکا سے شکست کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت جو ٹیم ہے وہ بہت اچھی ہے اور یہ بہترین کمبی نیشن ہے ۔ مصباح الحق اور یونس خان کے نہ ہونے سے ضرور فرق پڑا ہے اور اسے تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی جگہ جدوجہد کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

لیکن میں یہ کہوں گاکہ ہمیں موجودہ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ تعلیم سے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ وہ تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں پہلا اسکول شاہد آفریدی فائونڈیشن نے لے لیا ہے۔ اسپورٹس کمپلیکس کے لئے حکومت سے بات کروں گا۔ کراچی میں بات چل رہی ہے۔ وسیم اختر نے جو وعدہ کیا امید ہے پورا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…