اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی کے بھتیجے سمیع آفریدی بھی کرکٹ میں اپنا مقام بنانے کے خواہش مند، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بھتیجے سمیع آفریدی نے کہا کہ جب آپ کے گھر میں اتنا بڑا کرکٹ سٹار ہو تو کرکٹ کھیلنے کی ترغیب تو ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے مثبت چیزیں بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ محنت کرو گے تو اس کا پھل بھی تمہیں ضرور ملے گا، واضح رہے کہ سمیع آفریدی بائیں ہاتھ بیٹنگ
کرتے ہیں اور دائیں سے باؤلنگ اور ان کا کھیلنے کا انداز بھی بالکل شاہد آفریدی جیسا ہے، سمیع آفریدی کراچی انڈر 19، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ذیلی ٹیموں سے کھیلتے رہے ہیں، شاہد آفریدی جنہوں نے کرکٹ کی دنیا پر راج کیاہے اور اپنے لاکھوں مداح رکھتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کے بھتیجے سمیع آفریدی بھی ان کی طرح نام کمانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں۔ شاہد آفریدی جیسی کامیابی حاصل کرنے کے لیے سمیع آفریدی کو بہت محنت کرنا پڑے گی۔