جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب ملک سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے،کھری کھری سنادیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ون ڈے میں 61 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود شعیب ملک سابق صدر پرویز مشرف سے داد حاصل کرنے سے محروم رہے تھے۔ سابق صدر نے دبئی اسٹیڈیم میں بیٹھ کرمیچ دیکھا

اور بعد ازاں ایک انٹرویو میں انہوں نے بابر اعظم ،رومان رئیس اور حسن علی کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی تاہم انہوں نے کپتان سمیت کسی سینئر پلیئر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔میچ کے بعد جب شعیب ملک پریس کانفرنس کرنے آئے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ پرویز مشرف نے آپ کی تعریف کیوں نہیں کی حالانکہ آپ نے میچ وننگ اننگز کھیلی جس کے جواب میں شعیب ملک نے سخت لہجہ اپنایا اور غصیلے انداز میں کہا کہ ’اس کا جواب پرویز مشرف دیں گے، جائیں اور سابق صدر سے اس کا جواب لیں۔شعیب ملک نے کہا کہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ستائش ہونی چاہیے جب کہ سینئرکھلاڑیوں کو کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں، میرا خیال ہے کہ پرویز مشرف نے نوجوان کھلاڑیوں کو پذیرائی دے کراچھا کیا جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی جو کہ ٹیم کے لیے اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کرکٹرز ترقی کے اس مقام پر پہنچ چکے ہوتے ہیں جہاں انہیں تعریف ملنے یا نہ ملنے پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔واضع رہے کہ سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ون ڈے میں 61 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود شعیب ملک سابق صدر پرویز مشرف سے داد حاصل کرنے سے محروم رہے تھے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…