اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سری لنکا کا دورہ پاکستان،لنکن حکام نے گرین سگنل دیدیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکن کرکٹ چیف سے ملاقات کی جس میں انھوں نے دورئہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پلیئرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے،

گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کو آئی لینڈرز کے کامیاب دورہ سے مشروط کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ چند سری لنکن کرکٹرز نے دورئہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، آئی لینڈرز انکار کرنے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل نوجوان پلیئرزکا انتخاب کرسکتے ہیں، سری لنکن بورڈ کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے اپنا نمائندہ 15 اکتوبر کے بعد بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک بھی موجود تھے، انھوں نے پی ایس ایل فائنل کے بعد ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں مثبت رپورٹ دیتے ہوئے سری لنکن بورڈ حکام کو اعتماد دلانے کی کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…