جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ،دوسرے میچ میں پاکستان ،جاپان کا میچ دو ، دو گول سے برابر

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جاپان کا میچ دو ، دو گول سے برابر رہا ۔پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا۔دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو پاکستان نے جارحانہ انداز اپنایا اور آغاز میں ہی ملنے والے پنالٹی کارنر کو ارسلان قادر نے گول میں تبدیل کردیا، جس کا جواب جاپان نے بھر پور انداز میں دیا اورلگاتار دو گول کرکے نہ صرف برتری کا خاتمہ کیا بلکہ ایک گول کی

سبقت بھی حاصل کرلی، تینوں گول دوسرے کواٹر میں ہوئے۔تیسرا کوارٹرمیں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ ۔کھیل کے پچاسویں منٹ میں پاکستان نے جاپان کے گول پوسٹ پر زبردست حملہ کیا جس کو عمر بھٹہ نے گیند جال میں پھینک کر کامیاب بنایا اور مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا اور اسی اسکور پر میچ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔  پاکستان اپنا تیسرا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…