نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممتاز فاسٹ بالر اشیش نہرا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ یکم نومبر کو اپنے ہوم گرانڈ فیروز شاہ کوٹلہ میں نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اشیش نہرا نے کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اشیش نہرا نے 1999 میں سابق کپتان اظہر الدین کی قیادت میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک انڈین ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ اشیش نہرا نے ٹیسٹ میچوں میں 44، ون ڈے میچوں میں 157 جبکہ ٹی ٹونٹی میچوں میں 34 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس وقت اشیش نہرا کی عمر 38 برس ہے۔ انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی 20 سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تاہم ابتدائی دونوں میچز میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔