گوہاٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پرحملہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی بس میں سوار ہو کر واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔اس واقعے کی اطلاع آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فنچ نے
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں فنچ نے بتایا کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ بس میں سوار ہو کر واپس ہوٹل جا رہے تھے کہ بھارتی مشتعل شہریوں کے ایک ہجوم نے ان کی بس پر حملہ کر دیا اور پتھراؤ شروع ہو گیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، تاہم انہوں نے اس پتھراؤ سے کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم انڈیا سے میچ جیتنے کے بعد واپس ہوٹل جا رہی تھی۔واقعے کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ شائقین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد آیا پاکستان کی طرح انڈیا میں بھی کرکٹ طویل عرصے کیلئے بند ہو گی؟ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے بھارت میں بھی کرکٹ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دینی چاہئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں طویل عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا انعقاد نہیں ہوا تھا۔
Pretty scary having a rock thrown through the team bus window on the way back to the hotel!! pic.twitter.com/LBBrksaDXI
— Aaron Finch (@AaronFinch5) October 10, 2017
Stay safe. They say pakistan is not safe. Look at their ridiculous fans.
— Bronz_Beautie (@Kkkkksays) October 10, 2017
Instead of accepting this is wrong act you arguing.. talk to my ✋
— Bronz_Beautie (@Kkkkksays) October 10, 2017
@ICC #India is a big #Terrorist country, Now what’ll you take action against #India ? @Australia @stevesmith49 @ImKohli18 #IPL @Ausport
— sajid kashmiri (@sajidkashmiri11) October 10, 2017