جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہاٹی(نیوزڈیسک)بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ،تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندوانتہا پسند وں نے بھارتی ٹیم کی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا ہے ، انتہا پسندوں کے حملے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ محفوظ ہیں ، تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم سے ہوٹل واپس جانے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر

ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، حملے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں ،آسٹریلوی کھلاڑی ایرون فنچ نے حملے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ہم خود کو انتہائی غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیاکے مابین دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان کو کھیلنے کاموقع دیا،جہاں آسٹریلوی باولر نے بھارتی بلے بازوں کوشروع سے ہی دباو میں رکھا،8رنز پر ان کے دو بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے ،جن میں روہت شرما8اورکپتان ویرات کوہلی بغیرکوئی رنز بنائے چلتے بنے،جبکہ منیش پانڈے 6رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،بھارت کی اننگ میں 27رنز پر اس کے چار بڑے کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ہردیک پانڈیااورکلدیپ یادیو نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں33 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک مناسب ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،بھارت کی جانب سے کیدار جادیو کے 27اور ہردیک پانڈیا کے 25رنز نمایاں ہیں،بھارت کی اننگ کے چھ بلے باز ڈبل فگر

میں شامل نہیں ہوسکے۔جیسن بہرینڈروف نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے بھارت کے پہلے 4بلے بازوں کوپویلین بھیجا،جبکہ اٰیڈم زمپا نے 2،تیتھن کونٹلر نائیل ،اینڈریو ٹائی اور مارک سٹونز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی ٹیم جب بھارت کی جانب دئیے گئے ہدف کے لئے میدان میں اتری تو ان کو پہلانقصان 11رنزپرہواجب ڈیوڈ وارنر محض رنز2رنز بناکرپویلین لو ٹ گئے ،اس کے بعد 13رنز پر ان کی دوسری وکٹ گری جب ارون فنچ2رنز بنا کرجسپت بمرا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،اس کے بعد موسس ہنری کیوس اورر ٹریوس ہیڈنے 109رنزکی ناقابل شکست شراکت داری سے اپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…