منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

برطانوی باکسر نے ترک چیلنجر کو ناک آوٹ کر کے اپنے اعزاز کا دفاع کرلیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

اسٹٹگارٹ(آئی این پی)انٹرنیشنل باکسنگ آرگنائزیشن کے سپر مڈل ویٹ ورلڈ چیمپیئن برطانوی باکسر کرس یو بینک جونیئر نے ترکی کے چیلنجر ایونی یلدرم کو مقابلے کے تیسرے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں ہونے والے اس مقابلے سے قبل دونوں باکسرز کے حامیوں میں بھی زبردست جھڑپ ہوئی ۔کئی شائقین

زخمی ہو گئے۔ کرس یو بینک فروری میں یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے اب اس کا دفاع بھی شاندار انداز میں کیا۔ مقابلے کے پہلے ہی راونڈ میں یلدرم حریف کا زوردار پنچ لگنے سے رنگ میں گر گئے تھے یوں محسو س ہوا کہ وہ مقابلہ جاری نہیں رکھ پائیں گے تاہم ترک باکسر ریفری کی گنتی پوری کرنے سے قبل اٹھنے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس کے بعد یلدرم نے مزید2راونڈ

تک مقابلہ کیا لیکن تیسرے راونڈ میں کرس نے ایک مرتبہ پھر ان پر مکوں کی بارش کردی اور وہ اپنا دفاع کرنے میں ناکامی کے ساتھ رنگ میں گر گئے ۔ اس مرتبہ یلدرم کو اٹھنے کا موقع نہیں مل سکا اور ریفری نے برطانوی باکسر کی فتح کا اعلان کر دیا۔اس مقابلے سے قبل دونوں باکسرز کے حامیوں کے درمیان بھی خونریز جھڑپ ہو ئی جس کے دوران ایک دوسرے کے خلاف کرسیوں کا

آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس مار دھاڑ میں کئی افراد زخمی ہو گئے تاہم منتظمین صورتحال پر قابو پاکر مقابلہ شروع کرانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ چند روز قبل دونوں باکسرز کی روایتی پریس کانفرنس کے دوران بھی ترک باکسر کے منیجرنے برطانوی ٹیم کے ایک رکن کے خلاف بدکلامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر حملے کی کوشش کی تھی تاہم بیچ بچاو کرادیاگیا تھا۔ برطانوی باکسر

نے رنگ میں کامیابی کے ذریعے اس کا جواب بھی دے دیا جبکہ جرمنی میں مقیم ترک کمیونٹی کے شائقین کو بھی سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…