وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا بد ترین ریکارڈ قائم کر دیا، کوچ اور کپتان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

8  اکتوبر‬‮  2017

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ باؤلر وہاب ریاض باؤلنگ کرانا بھول گئے ایک یا دو نہیں مسلسل 5 بار رن اپ لیا لیکن بال کرانے میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ 19 واں اوور کراتے ہوئے سخت گرمی نے وہاب ریاض کو چکرا دیا مسلسل پانچ بار رن اپ بھول کر واپس آگئے۔فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی حالت دیکھ کر ڈریسنگ روم میں بیٹھے ہیڈ کوچ بھی پریشان نظر آئے جو پہلے ہی محمد عامر کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے صدمے سے دوچار تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور کپتان سرفراز احمد بھی ایسی صورت حال کو دیکھ کر پریشان دکھائی دیے وہاب ریاض نے یہ اوور ساڑھے سات منٹ میں مکمل کیا۔وہاب ریاض کچھ دیر بعد دوبارہ باؤلنگ کے لیے آئے تو اس بار پچ پر قدموں کے نشان چھوڑ دیے جس پر معافی ملنے کے بعد جب وہ اپنا 23 واں اوور کرانے آئے تو انہوں نے ایک بار پھر پچ خراب کردی جس پر امپائر نے انہیں وارننگ دے دی۔واضح رہے کہ دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے محمد عامر ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…