جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی نے مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کردی، 2019 تک کوچ مقررکردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے کی توسیع کرتے ہوئے انہیں کرکٹ ورلڈ کپ 2019 تک ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو گذشتہ برس مئی میں دو سال کی مدت کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور ان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس اپریل میں ختم ہونا تھی جو اب

بڑھ کر ورلڈ کپ 2019 تک ہوگئی ہے۔ انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے پیش نظر ان کے معاہدے میں توسیع کی گئی ہے۔مکی آرتھر نے پی سی بی سے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہمراہ کام کرنے والے دیگر کوچنگ اسٹاف کے معاہدے بھی بڑھا دیے جائیں تاکہ اسی امتزاج کے ساتھ ورلڈ کپ 2019 کی تیاری کی جاسکے۔خیال

رہے کہ گرانٹ فلاور مکی آرتھر سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر تھے تاہم اسٹیو رکسن اور بالنگ کوچ اظہر محمود کو مکی آرتھر کی ہی تجویز پر ذمہ داریاں سونپی گئیں تھی۔پی سی بی نے مکی آرتھر کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد مکی آرتھر ورلڈکپ 2019 کے لیے بھی بہترین کوچ ثابت ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ

کرکٹ کا بارہواں عالمی میلا 2019 میں مئی سے جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا جس میں کرکٹ کی صف اول کی 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…