منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے یہی دبئی ٹیسٹ جتوائیں گے،سرفراز احمد

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آ کر ہاری جس کے بعد ظاہر ہے ٹیم پر دبا ہے لیکن تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا قدرتی کھیل کھیلیں۔سرفراز احمد کو اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور انھیں امیدہے کہ یہی کھلاڑی دبئی ٹیسٹ جتوائیں گے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان کے مطابق ابوظہبی میں ان

کے بیٹسمین اپنے خول میں بند رہے اور کچھ سست کھیلے۔وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ یہی کھلاڑی دبئی ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ انھیں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپر کے نمبر پر آ کر بیٹنگ کرنی چاہیے تھی جو وہ نہ کرسکے لیکن اگر دوبارہ اس طرح کی صورت حال ہوئی تو وہ ضرور اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔سرفراز کے مطابق رنگانا ہیرتھ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ انھیں دبا ؤمیں لایا جائے جیسا کہ پاکستانی ٹیم نے دو سال قبل سری لنکا میں کھیلی گئی سیریز میں ان کے خلاف جارحانہ حکمت علی اپنائی تھی۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کپتان دنیش چندی مل کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی پاکستانی ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا ہے اور انھیں معلوم ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم سخت حریف کے طور پر سامنے آئے گی جس کے لیے ان کے کھلاڑی تیار ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ دبئی ٹیسٹ جیت کر کلین سوئپ کرسکیں۔دنیش چندی مل کے مطابق گلابی گیند تیز بولرز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے تاہم دبئی ٹیسٹ کی وکٹ خشک ہے جس پر سپنرز بھی موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…