اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ ٹیم سے تعلق ٗ پی سی بی کا چھان بین کا فیصلہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹی ٹین لیگ کی ٹیم کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ وہ مالک ہیں ٗ ایمبیسیڈر یا مینٹور ٗ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپور ٹ کے مطاب قٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں ۔لیگ کے منتظمین کی جانب

سے باضابطہ طور پر بتایا گیا انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں ۔انضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر دبئی تو گئے تھے ون ڈے ٹیم کی مشاورت کیلئے وہاں وہ لیگ کی تقریب کے موقع پر اسٹیج پر دکھائی دیئے ۔پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ

نے اس حوالے سے چھان بین شروع کر دی ہے کہ چیف سلیکٹر کا فرنچائز کے ساتھ کیا تعلق ہے اگر وہ مالک ہیں تو اس حوالے سے پی سی بی کی پالیسی کیا کہتی ہے، ارباب اختیار اس حوالے سے خوش نہیں ۔چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بھی معاملہ تھوڑا سست روی کا شکار ہے ۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں یقینا ًاس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…