پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

دنیائے کرکٹ کے وہ پانچ بائولر جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے کرکٹ کے بہت سے منفرد اعزازات ایسے ہیں جن سے آپ واقف ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے 5ایسے بائولر بھی ہیں جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نو

بال نہیں کروائی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بائولر لانس گبس کا نام سر فہرست ہے، لارنس گبس سیدھے ہاتھ سے بائولنگ کروانے والے ویسٹ انڈین ٹیم کے سپن بائولر تھے جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نو بال نہیں کروائی۔ انہوں نے 79ٹیسٹ میچ اور 3ایک روزہ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اور فاسٹ بائولر ڈینس لیلی کا نام ہے ، ڈینس لیلی نے 70ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے تسلسل برقرار رکھا اور کوئی نو بال نہیں کروائی۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے فاسٹ بائولر این بوتھم ہیں جنہوں نے اپنے 16سالہ کرکٹ کیرئیر میں ایک دفعہ بھی نو بال نہیں کروائی۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے سابق کپتان اور فاسٹ بائولر کپل دیو ہیں ، کپل دیو نے بہت سے اعزازات کے علاوہ اپنے کیرئیر میں نو بال نہ کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستانی سیاست پر اس وقت چھائے ہوئے اور 1992ورلڈ کپ کی پاکستانی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں۔ عمران خان نے کیرئیر کے 88ٹیسٹ اور 175ایک روزہ میچوں میں ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…