بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’کیا میں آپ کیساتھ تصویر بنوا سکتی ہوں؟‘‘ زرین خان اور شاہد آفریدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ زرین خان اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ شروع ہونے جا رہی ہے ایسے میں بڑے بڑے سٹار کرکٹرز اور فلمی ستارے دبئی میں موجود ہیں ۔ اتنے سٹارز کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مداح بھی

کثیر تعداد میں دبئی پہنچے ہوئے ہیں اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ سیلفیاں بنوا کر لمحات کو یادگار بنا رہے ہیں۔ سیلفیاں بنوانے والے لوگوں میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بھی شامل ہیں جن کے ساتھ ان کے مداح تصویریں اتروا رہے ہیں لیکن یہ اداکارہ خود کس کی فین ہیں یہ تصاویر دیکھ کر انسان کو اصل ہیرو کی پہچان ہوتی ہے۔ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران اداکارہ زرین خان نے شاہد آفریدی کو دیکھا تو فوری طور پر تصویر بنوانے کیلئے موبائل فون نکال لیا۔ زرین خان نے قریب کھڑے ایک شخص سے تصویر اتارنے کی درخواست کی تو ایسے میں دوسری طرف کھڑے ایک اور بندے نے بھی دونوں کی تصویریں اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ یہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں لالہ کو اصلی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے تو وہیں پاکستانی اداکاروں کو بھی اصل ہیرو بننے کی تلقین کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…