جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ایک اور بڑا فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور دسمبر میں 10 اوورز پر مشتمل ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔دسمبر میں شارجہ دس اوورز کی لیگ کرانے کا اعلان کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، وریندر سہواگ، کمار سنگاکارا اور آئن مورگن بھی شرکت کریں گے۔یہ میچ

90منٹ پر مشتمل ہو گا جس کی فی اننگز 45منٹ پر محیط ہو گی۔اس سے قبل 2003 میں انگلینڈ میں ٹی20 کرکٹ کو متعارف کرایا گیا تھا اور پہلا انٹرنیشنل ٹی20 میچ فروری 2005 میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔اس کے بعد سے ٹیسٹ اور ون ڈے کے مقابلے میں ٹی20 کرکٹ دنیا بھر میں شائقین میں سب سے مقبول فارمیٹ ہے۔لیگ کے صدر سلمان اقبال نے فارمیٹ کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی گلی کوچوں میں ٹی10 کرکٹ کھیل رہا ہے اور اس سے کرکٹ مزید تیز ہو گی، یہ ایک بڑی پیشرفت ہو گی اور لوگ اس سے بہت لطف اندوز ہوں گے۔یہ فارمیٹ صرف چار دن 21 سے 24 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی شریک ہوں گے۔گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس ئے فارمیٹ کے انعقاد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس خیال کے بارے میں بتایا کہ تو میں اسی وقت بہت پرجوش ہوا تھا اور میں نے درخواست کی کہ میں اس یں حصہ لینا چاہتا ہوں۔انگلینڈ کی موجودہ ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے بھی کہا کہ اس فارمیٹ کے کھیل پر

اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پورا بہت بہترین ہے، ہم سب کو پہلا ٹی20 میچ یاد ہے اور اس کے بعد سے ٹی20 کرکٹ کھیل کے دیگر فارمیٹس پر اثرانداز ہوئی ہے اور اگر یہ نیا آئیڈیا بھی کام کر گیا تو اس کے بھی کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے۔ایونٹ کے چار ٹیموں کا انتخاب اس ماہ اواخر میں ڈرافٹ کے ذریعے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…