اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سلیکشن میں نظر انداز کئے جانے پر کھلاڑی نے خود کو آگ لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میچز کے دوران نوجوان کھلاڑی غلام حیدر عباس نے خود پر پٹرول انڈیل کر خودکشی کی کوشش کی جسے وہاں موجود لوگوں نے ہسپتال پہنچایا۔ نوجوان کھلاڑی کی خودکشی کی وجہ اسے ڈسٹرکٹ لیول پر سلیکٹ نہ کرنا تھا اور سلیکٹرز انہیں ٹیم میں رکھ رہے تھے جو رشوت دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ غلام حیدر فاسٹ باﺅلر ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے اس انتہائی اقدام کے ذمہ دار سلیکٹرز ہیں جنہوں نے اسے میرٹ پر سلیکٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ٹیم میں کھیلنے کیلئے رشوت طلب کی گئی چونکہ میں غریب ماں باپ کا بیٹا ہوں اس لئے رشوت نہیں دے سکتا تھا اور انتہائی دلبرداشتہ ہو کر اس اقدام پر مجبور ہوا۔ اس موقع پر مضروب کرکٹر نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔