منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلوی نوجوان100کلو وزن اٹھاتے ہوئے ہلاک

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(آئی این پی)آسٹریلیا میں کم عمر لڑکا اپنی طاقت سے زیادہ وزن اٹھاتے ہوئے کچل کر ہلاک ہوگیا۔آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 سالہ لڑکا بین شا جم میں 100 کلو ویٹ راڈ اٹھانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران ویٹ اس کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی۔اطلاعات کے مطابق بین شا آدھے گھنٹے تک ویٹ کے نیچے دبا پڑا رہا کیونکہ اس وقت جم خالی

تھا۔ بعدازاں ایک شخص کی نظر اس پر پڑی جس نے جم کے عملے کی مدد سے وزن بین کے اوپر سے ہٹایا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 5 روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔بین شا کے اہل خانہ کے مطابق اس کے جسمانی اعضا عطیہ کیے جائیں گے۔ حکام نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم تحقیقات کا اعلان کیا

ہے۔ پولیس کے مطابق ضابطے کے تحت جم میں 16 سے کم عمر لڑکوں کو بغیر نگرانی کے ورزش کی اجازت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…