بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انڈر13اور انڈر16کرکٹرز کی تلاش،پی سی بی نے اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے انڈر 13اور انڈر 16کرکٹرز کی تلاش کیلئے اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔پی سی بی نے یوتھ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام 2017-18 کے تحت انڈر 13اور انڈر16کرکٹرز کی تلاشکیلئے60اضلاع میں اوپن ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا۔ اوپن ٹرائلز 9 اکتوبر سے شروع ہوں گے، اس پروگرام کے تحت گراس روٹ لیول سے نوجوان

پلیئرز کو تلاش کرکے ٹاپ لیول تک لایا جائے گا۔پی سی بی کے ریجنل ہیڈ/اسسٹنٹ کوچز اور اضلاع کے لوکل سلیکٹرز اوپن ٹرائلز لیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے ڈویلپمنٹ پروگرام کیلیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹرائلز کا آغاز 9 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک 60 اضلاع میں جاری رہیں گے۔ یکم ستمبر 2013 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز انڈر 13 ٹرائلز میں شریک ہو سکیں گے جبکہ یکم ستمبر 2001 کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز انڈر 16 ٹرائلز میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔لاہور ریجن کے ٹرائلز میں ریس کورس گرائونڈ، ماڈل ٹان کرکٹ سنٹر اور کشمیر کران گرانڈ شاہدرہ میں ہوں گے۔ ملتان ریجن کے ٹرائلز ملتان سٹیڈیم، جمخانہ گرانڈ اوکاڑہ، قائد اعظم سٹیڈیم ساہیوال، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گرانڈ، قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا، بہاولپور ریجن میں ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور، عباسیہ سپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان، حیدر سٹیڈیم بہاول نگر، گورنمنٹ کالج لیہ، مظفر گڑھ کرکٹ گرانڈ، گورنمنٹ ہائی سکول جامپور، اسلام آباد کے ٹرائلز ڈائمنڈ کرکٹ گرانڈ، سیالکوٹ ریجن کے چودھری ظہور الہی سٹیڈیم، شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ، جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ، فیصل آباد ریجن میں میانوالی سٹیڈیم، سرگودھا سٹیڈیم، قصور

سپورٹس کمپلیکس جبکہ راولپنڈی ریجن کے ٹرائلز ڈی سی اے گرانڈ اٹک، پنڈی سٹیڈیم اور سید ضمیر جعفری سٹیڈیم میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…