جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شعیب ملک ثانیہ مرزا سے کس بات کا شکوہ سب سے زیادہ کرتے ہیں؟معروف ٹینس سٹار نے سالوں بعد زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(آئی این پی)مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹینس کھلاڑی نہیں ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی لیکن وہ جب کھیلنا چھوڑ دیں گی تو انٹرئیر ڈیزائنر بننا پسند کریں گی۔ ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، جس سے تعلقات جاری ہیں۔ تاہم ہم جیسی شخصیتوں کے لئے

بھی عام لوگوں کی طرح ہی مسائل ہوتے ہیں۔ ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھا ہوتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تو یہ ہی کسی رشتے میں سب سے بہتر چیز ہوتی ہے۔کھانا بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انھیں بالکل بھی کھانا بنانا نہیں آتا، البتہ کھانے سے محبت بہت ہے۔ اس بات سے سب سے زیادہ شکایت ان کے

شوہر شعیب ملک کو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے 7 سال میں شوہر کے لئے اب تک وہ صرف چائے ہی بنا پائی ہیں۔اس سوال پر کہ ان کی زندگی پر اگر فلم بنائی جاتی ہے تو کیا وہ اس کا حصہ بننا پسند کریں گی کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا، میں کیمرہ فرینڈلی نہیں ہوں۔ انٹرویوز دینے میں بہتر محسوس کرتی ہوں۔ اداکاری میرے لئے کچھ مشکل ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…