سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

2  اکتوبر‬‮  2017

ابو ظبی (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں گرتی سنبھالتی سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21رنز سے شکست دے دی۔ابوظبی میں ٹیسٹ میچ کے آخری دن سری لنکا نے گرین کیپس کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف دیا ٗ ایک موقع پر گرین شرٹس کی آدھی ٹیم صرف 36 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی ۔پاکستانی اوپنر شان مسعود7، سمیع اسلم2، اظہر علی صفر ، بابر اعظم3 اور اسد شفیق 20 رنز ہی بناسکے اور بعد میں آنے والوں کے لئے 136 کا معمولی ہدف مشکل بنادیا ۔

بیٹنگ لائن کے اس طرح دھوکا دے جانے پر سرفراز احمد اور حارث سہیل نے وکٹ روکے رکھنے کی کوشش کی اور 5وکٹ پر 42رنز کی شراکت بنائی اور میچ میں پاکستان کی کامیابی یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی ۔اس دوران 78 کے اسکور پر کپتان سرفراز احمد ،ساتھی بیٹسمین حارث سہیل کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 44گیندوں پر بغیر کوئی باؤنڈی لگائے19 رنز بنائے تھے ،جنہیں ہیراتھ نے میدان بدر کیا ۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 20رنز کے اضافے کے بعد 98 کے اسکور پر گری، اننگز کے ٹاپ اسکورر حارث سہیل 3چوکوں کی مدد سے 34رنز بنانے میں کامیاب رہے، انہیں پریرا نے پویلین کا راستہ دکھایا ۔پاکستان نے اسکور بورڈ پر 100 کا ہندسہ سجایا ہی تھا کہ 8رنز پر کھیلنے والے حسن علی کو ہیراتھ نے بولڈ کردیا، گرین کیپس کی نویں وکٹ 11 رنز پر گری، جب محمد عامر کو 9 کے انفرادی اسکور پر ہیراتھ نے اپنا پانچواں شکار بنایا۔آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے، جو صفر رنز پر آؤٹ ہوئے اس موقع پر پاکستان نے ری ویو لیا، جو ٹیم کی میچ میں واپسی کو یقینی نہ بناسکتا ۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 419 اور دوسری باری میں 138رنز تک محدود رہی ٗپاکستان نے 422 اور دوسری اننگز میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی ٗ سری لنکا کے ہیراتھ نے دوسری اننگز میں 43 رنز کے عوض 6پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح میچ میں انہوں نے کل 11وکٹ حاصل کیے۔سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ٗیاسر شاہ نے دوسری اننگز میں5 جبکہ میچ میں8 وکٹیں حاصل کیں۔گیارہ شکار کرنے والے رنگنا ہیراتھ میچ میں بہترین پرفارمنس دینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے4 بجے شروع ہوگا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…