سپر لیگ کاتیسرا ایڈیشن ،کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی میچ بڑی رقم دینے کا فیصلہ کرلیا

2  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی میچ 10ہزار ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بورڈ کی جانب سے خطیر رقم دینے کا فیصلہ کرنے کا مقصد غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے

ٗیہ رقم دیگر رقوم کے علاوہ ادا کی جائے گی اس سلسلے میں پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدے میں ایک اضافی شق شامل کریگا۔بورڈ کے قیربی ذرائع نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے فی میچ دس لاکھ روپے اضافی حاصل کرنا برا انتخاب نہیں ہو گا کیونکہ پی سی بی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل سمیت چھ سے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کر رہا ہے، لہٰذا اگر کوئی کھلاڑی صرف پاکستان میں تین میچز کھیلتا ہے تو وہ باآسانی 30ہزار ڈالر کما لے گا۔مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد آئندہ آٹھ سالوں تک پاکستان عالمی کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہا اور اس دوران زمبابوے کے علاوہ کسی بھی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم رواں سال پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان نے گزشتہ ماہ آزادی کپ کیلئے پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی میزبانی کی جسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نقطہ آغاز قرار دیا گیا۔گزشتہ دو سال کے دوران سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کے بعد ملک میں عالمی کھیلوں کی بحالی کے روشن امکانات ہے اور سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر سری لنکن ٹیم بھی لاہور میں ایک ٹی20 میچ کھیلے گی جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…