منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

پاناما( این این آئی)پاکستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے پاناما میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں کارلوس میلیو کو چت کرتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی،پاکستانی باکسر نے پروفیشنل کیرئیر میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیتی جو ان کی آٹھویں فائٹ تھی ۔ محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو پہلے ہی رائونڈ میں نہ صرف ناک آئوٹ کیا

بلکہ فلائی فیٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی اس انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں محمد وسیم کے مدمقابل پاناما کے باکسر کارلوس میلو اپنی چوالیسویں فائٹ کھیل رہے تھے۔تاہم آٹھ رائونڈز پر مشتمل فائٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں محمد وسیم نے اپنے مخالف باکسر کے مقابلے میں انتہائی پر اعتماد اور پرجوش دکھائی دیے جس کانتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے پہلے ہی رائونڈ میں کارلوس میلو کو ناک آئوٹ کردیا۔اس طرح محمد وسیم نے نہ صرف رینکنگ فائٹ جیت لی بلکہ انہوں نے فلائی ویٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا اور وہ اب تک اپنی ان تمام فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی عالمی رینکنگ میں محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلے، میکسیکو کے باکسر فرانسسکو روڈریگوئز جونیئر دوسرے اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ خیال رہے کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے

چچا جیف مے ویدر ان کیٹرینر ہیں۔محمد وسیم کے پروموٹر کا کہنا تھا کہ باکسر کی نظریں گولڈ فلائی ویٹ ورلڈ چمپئن بننے پر مرکوز ہیں اور وہ موجودہ عالمی چمپئن جاپان کے ڈیاگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…