ابوظہبی ٹیسٹ،تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹ پر 266 رنز، اظہر علی 74 رنز کے ساتھ کریز پر موجود

30  ستمبر‬‮  2017

ابوظہبی ( این این آئی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے ،تیسرے دن کھیل کے آخری اوور میں بابر اعظم 28 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

ابو ظہبی ٹیسٹ میں تیسرے دن قومی ٹیم نے 66 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز شان مسعود 30اور سمیع اسلم 31رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر سنچری پارٹنرشپ کے بعد یکے بعد دیگر آؤٹ ہو گئے ،شان مسعود 59رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ سمیع اسلم 51 کے انفرادی سکور پر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا تھا مگر سری لنکا نے ریویو لیا جس سے پتہ چلا کہ نیچے رہنے والی یہ گیند وکٹوں سے ٹکرا رہی تھی۔اظہر علی کو آتے ہی اس وقت دھچکہ لگا جب امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آٹ قرار دے دیا لیکن ریویو سے پتہ چلا کہ گیند پیڈ پر لگنے سے قبل بیٹ سے ٹکرائی تھی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 195 کے مجموعی سکور پر گری جب ہیراتھ نے اسد شفیق کو 39 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔اسد شفیق اور اظہر علی کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کرلیے۔وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آٹھویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔اظہرعلی کو ابوظہبی ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 32 رنز درکار تھے۔ انہوں نے لکشن سنداکن کی گیند پر ایک رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔یہ اظہرعلی کا 61واں ٹیسٹ اور 115ویں اننگز ہے۔ اس طرح وہ سب سے کم اننگز میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بنے ہیں

ان سے قبل یونس خان، جاوید میانداد اور محمد یوسف نے ان سے کم اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ اظہر علی 74 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10وکٹوں کے نقصان پر 419رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی پہلی اننگز میں کپتان چندی مل 155رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور آٹ نہیں ہوئے۔

دیگر بلے بازوں میں کرونارتنے 93، ڈک ویلا 83 اور پریرا 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔چندی مل اور وکٹ کیپر بیٹسمین ڈک ویلا کے درمیان 134رنز کی عمدہ شراکت ہوئی جس کے باعث سری لنکا بڑا سکور کرنے میں کامیاب رہا۔آخری تینوں کھلاڑیوں کو محمد عباس کے آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے بھی تین، حسن علی نے دو اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ سری لنکا کے اوپنر کرونارتنے رن آٹ ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…