پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

افغان خاتون کے ساتھ تعلقات،تصاویر،وڈیو اور ہوٹل بکنگ،الزام لگانے والی خاتون اور عماد وسیم دونوں کاموقف کھل کرسامنے آگیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات لگانے والے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رواں سال جولائی میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی ،پاکستانی کرکٹر نے انہیں لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر چپ سادھ لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھاکہ انہوں نے عماد کے لندن میں دوست سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی کچھ نہ کر سکا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے رابطے پر عماد وسیم نے الزامات کی تردید کر دی اور ساتھ ہی تصاویر کو جعلی قرار دیا جب ان سے دونوں کی ویڈیو اور ہوٹل بکنگ کا پوچھا گیا تو جواب دیئے بغیر کال کاٹ دی۔علاوہ ازیںآل راؤنڈر عماد وسیم کی افغان خاتون کے ساتھ تصایر کے بعد ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔کرکٹر عماد وسیم نے منظر عام پر آنے والی افغان خاتون کے ساتھ تصاویر کو فوٹو شاپ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اسکینڈل کی تردید کی تھی ۔ گزشتہ روز کرکٹر کی اسی افغان خاتون کے ساتھ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں عماد وسیم افغان خاتون کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم پرافغان خاتون نے تصویریں شیئر کی تھی اورالزام عائد کیا تھا کہ آل راؤنڈر نے انہیں شادی کا جھانسہ دے کر لندن بلایا لیکن اب وہ پلٹ کر جواب نہیں دے رہے ۔  واضع رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پر الزامات لگانے والے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی رواں سال جولائی میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی دریں اثناسوشل میڈیا پر اپنے متعلق خبریں اور تصاویروائرل ہونے کے بعد بلآخر قومی کرکٹرعماد وسیم سے رہا نہ گیا اور معاملے کی حقیقت بتادی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تصاویرپر طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور باتیں کی گئیں ٗ

یہاں تک پاکستان کے کچھ میڈیا اداروں نے بھی ان وائرل تصاویر پر خبریں شائع کیں۔خبروں کے مطابق عماد وسیم کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی افغان نژاد ہے جن سے وہ شادی کرنے والے ہیں یا ان کی شادی ہو چکی ہے، خبروں میں لڑکی کو نیدرلینڈ کی شہری بھی بتایا گیا۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس وجہ سے مجبور ہوکر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی۔

عماد وسیم نے ایک منٹ 19 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کے ذریعے وائرل تصاویر کی وضاحت پیش کی۔عماد وسیم نے بتایا کہ انہوں نے ایک مداح لڑکی کے ساتھ تصاویر بنائیں مگر لوگوں نے ان کو ایڈٹ کرکے کہا کہ ان کی شادی ہوگئی۔قومی کرکٹر نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور تصویر لگائی گئی ٗ اور کہا گیا کہ ان کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی ان کی ’گرل فرینڈ‘ ہے اور عماد اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

عماد وسیم نے وضاحت کی کہ ان کی نہ کسی سے شادی ہوئی، نہ کسی سے شادی کے دعوے ہوئے ہیں۔انہوں نے عوام اور بالخصوص میڈیا سے گزارش کی کہ اس طرح کی چیزوں کو چلانے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک خود پر لگے الزامات پر کوئی وضاحتی ویڈیو جاری نہیں کی، لیکن اس بار وہ یہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…