ابو ظبی (این این آئی) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنالیے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 227 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔دن کے بیشتر حصے میں پاکستانی بولرز کو دشواری جبکہ سری لنکن بلے بازوں نے مستقل مزاجی سے بیٹنگ کی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے
کپتان دنیش چندیمل نے 155 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روشن ڈکویلا 83 اور دیمتھ کرونارتنے 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کے اسکور میں کرورتنے۔ چندی مل (100)، چندی مل ڈکویلا (134) اور پریرا اور چندی مل (92) کی شراکتوں نے اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد عباس نے تین، تین، حسن علی نے دو جبکہ حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستانی اوپنرز شان مسعود (30) اور سمیع اسلم (31) کریز پر موجود ہیں۔