جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ کی تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ،جارح مزاج بھارتی کرکٹر نے تماشائی کا منہ توڑ دیا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلورو(این این آئی)بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا لگایا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو شہر کے چناسوامی اسٹڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اتنا زوردار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی کے منہ پر جاکر لگی جو زوردار چوٹ سے ہل کر رہ گیا۔

کرکٹ کے 24 سالہ پرستار توسیت اگروال کے چہرے پر 3 انچ گہرا گھاؤ لگا جب کہ نچلے جبڑے کے دانت بھی ہل گئے۔ تماشائی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔توسیت اگروال نے بتایا کہ اس نے گیند سے بچنے کی کوشش کی لیکن اس کی رفتار کا صحیح اندازہ نہ لگاسکا۔ ڈاکٹروں نے اگروال کی حالت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منہ پر ٹانکے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ کے دوران سریش رائنا کے زوردار چھکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…