پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک اسپنر کو کم کھلانے کا تاثر غلط ہے ٗ ہم نے نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں کی ٗمکی آر تھر کا اعتراف

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہمارے بولنگ اٹیک میں کوئی خرابی نہیں تھی ٗ ایک اسپنر کو کم کھلانے کا تاثر غلط ہے لیکن ہم نے نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںے کہاکہ مصباح الحق اور یونس خان کے بارے میں بہت بات ہوچکی ہے۔ اب نئے کھلاڑیوں

کی نئی ٹیم پر بات کریں کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نئی ٹیم بن رہی ہے۔یونس خان اور مصباح الحق بہترین کھلاڑی تھے اور ان کا خلا اظہر علی اور اسد شفیق کے ساتھ ساتھ حارث سہیل اور سمیع اسلم سے بھی پوری کرنے کی کو شش کریں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پچ بعد میں بیٹسمین کے لیے پریشانی پیدا کرسکتی ہے اس لئے ہمیں سری لنکا کو جلد آئوٹ کرنا ہوگا۔انہوں نے

کہا کہ حارث سہیل باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہے ٗ امید ہے کہ وہ توقعات پر پورا اترے گاجبکہ سری لنکا کوئی آسان ٹیم نہیں ہے اور ٹیسٹ کرکٹ تو سیشن کے تحت کھیلی جاتی ہے ابھی میچ اوپن ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ محمد عامر کلاس بولر ہے ابھی اسے اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہے اور ابتدا میں عامر کو ردھم نے مل سکا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…