لاہور(این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ سے تنازعے کے معاملے پر عمر اکمل پر 3میچز کی پابندی لگاتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم کوچ نے ان کے الزامات کی تردید کی تھی لیکن پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزہارون رشید کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس
کی سفارشات کی روشنی میں عمر اکمل کوکوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 میچز کی پابندی کیساتھ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے کہاکہ عمر اکمل کو2مہینے تک غیر ملکی لیگ کا این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ پابندی اور جرمانہ عائد کرنا پڑا، پرامید ہوں کہ اس سے مثال قائم ہوگی اور تمام کرکٹرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔