اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کی قومی اے ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے فکسنگ واقعات سے بچنے کیلئے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے فکسنگ سکینڈل میں ملوـث اور سزا یافتہ سلمان بٹ کی قومی اے ٹیم میں شمولیت کی مخالف کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
فکسنگ کے واقعات سے بچنے کے لئے کسی کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کئے جانے کا شکوہ کیا۔ کراچی شہر کی ناگفتہ بہ حالت پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کو دبئی یا پیرس بنانا ہے تو اس کیلئے کچھ کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر قومی ڈس ایبل کرکٹر عارف رچرڈز کو خراج تحسین پیش کیا جو خاکروب کے طو رپر کام کر رہے ہیں جبکہ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ان سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔