منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکا سے سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے ٗرمیز راجہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہا اس لیے پاکستان کے پاس بلا کسی خوف و دباؤ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا امتحان لینے کا بہترین موقع ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے ٗ حال ہی میں اسے پہلے زمبابوے کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں

شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بعدازاں بھارت نے اسے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، گرین شرٹس کے پاس اس پر دباؤ بڑھا کر سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا کہ انہیں ہدف کے حصول کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی اور ہماری ٹیم کو چاہیے کہ وہ کسی بھی سیشن میں حریف ٹیم کو سیٹل ہونے کا موقع نہ دیں۔انہوں نے اس سیریز کو نوجوانوں کیلئے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس بھرپور موقع ہے کہ وہ کمزور حریف کے خلاف سیریز میں عمدہ پرفارم کر کے خود کو یونس خان اور مصباح الحق کا متبادل ثابت کریں۔سابق کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سرفراز کیلئے چیلنجنگ ہو گی تاہم مجھے پوری امید ہے کہ وہ اپنی لیڈرشپ سکلز کی بدولت اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے۔یاد رہے کہ مصباح اور یونس کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ گرین شرٹس کی پہلی سیریز ہو گی اور سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو

کہ 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پانچ ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…