پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ٹی وی اور لیپ ٹاپ کیوں توڑے؟ سارا منظر دیکھ کر سب حیران

datetime 27  ستمبر‬‮  2017 |

اندور(آئی این پی) بھارت سے تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹرز ڈین جونز اور بریڈ ہوگ نے ٹی وی اور لیپ ٹاپ وغیرہ توڑ دیے۔پاک بھارت شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہارنے پر ٹی وی توڑنے کی روایت تو موجود ہے تاہم اب سابق آسٹریلوی کرکٹرز کو اندور کی ایک دکان میں ٹی وی اور دیگر چیزیں توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ دراصل یہ اسی مقصد کیلئے بنایا

گیا ایک کیفے ہے جس میں ٹی وی، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، ٹی کپ ، شیشے اور دیگر سامان موجود ہے، اس کا نام بھڑاس ہے جہاں پر لوگ پیسے ادا کرکے اپنی بھڑاس نکالتے ہیں، ڈین جونز اور بریڈ ہوگ نے بھی اپنی ٹیم کے ہارنے کی یہیں بھڑاس نکالی۔کیفے کے مالک اتل مالیکرم کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ دونوں ہمارے مہمان تھے اس لیے ہم نے ان سے کوئی رقم نہیں لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…