بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل 2018 : ٹیموں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ3کے آغاز سے قبل چھٹی ٹیم کی شمولیت کے سبب پہلے سے موجودپانچ فرنچائزٹیموں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔کئی فرنچائزڈکھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کیلئے تیار بیٹھی ہیں تو کئی فرنچائزٹیموں کی نگاہیں دوسری ٹیموں کے ٹاپ کھلاڑیوں پر جمی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے قواعدوضوابط کے مطابق چھٹی کی شمولیت کے بعد

پہلے سے موجود پانچ ٹیمیں اپنے سابقہ کھلاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ دس پلیئرزہی برقرار رکھ سکتی ہیںجبکہ دیگر سبھی کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہوگا۔نئی فرنچائزملتان سلطانز بھی دس کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جس کے بعد ڈرافٹنگ کا باقاعدہ آغازہوگا۔ذرائع کا کہناہے کہ ملتان سلطانزکی ٹیم فاسٹ بولر محمد عرفان کو حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ سے رابطے میں ہے جبکہ

لاہورقلندرزکی ٹیم پشاورزلمی کے محمد حفیظ کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ پہلے دونوں پی ایس ایل ٹورنامنٹ کی رنراپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے بھی اوپنر احمد شہزادکو ریلیزکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز اپنے سری لنکن کپتان کمارسنگاکاراکو ریلیز کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم وہ ابھی تک کرس گیل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…