بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد نے بھارتی ادارے سے ڈیل کر لی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اعزاز پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی مقابلوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو پھر مقابل دیکھنا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی کپتان کو امارات میں موجود ایک بھارتی ادارے نے پاکستانی مارکیٹ کیلئے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر

کیا ہے ،اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ادارے کی اس کوشش کی بدولت مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین ایک بار پھر باہمی کرکٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ امارات میں مضبوط کاروباری حیثیت رکھنے والے ادارے کا کرکٹ اور سرفراز احمد سے اس وقت کا ناطہ ہے جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں آئے تھے اور انہیں امید ہے کہ حالیہ شراکت سے کرکٹ کا کھیل بھی مثبت انداز سے فائدہ اٹھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ روایتی حریفوں کو میدان میں مقابل دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں اور ان کی بھی ذاتی خواہش ہے کہ پڑوسی ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوں اور کرکٹ ہی اس حوالے سے اپنا اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ اسی ادارے کی جانب سے سرفراز احمد خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جو نوجوان صلاحیت کی آبیاری میں اپنا کردار نبھاتا رہا ہے اور ماضی قریب میں یاسر شاہ ،اسد شفیق اور فخر زمان بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…