پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

میانداد نے یورپی ٹیموں کو پاکستان بلانے کی تجویز دیدی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق کپتان جاوید میانداد نے یورپی ٹیموں کو پاکستان بلانے کی تجویز پیش کردی۔جاوید میانداد نے کہا ہے کہ لاہور میں ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ سیریز اور بعد ازاں میرانشاہ میں پیس کپ میچ کا انعقاد بڑا خوش آئند ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا راستہ بنتا جا رہا ہے،اگلے مرحلے میں یورپی ٹیموں کو بلانا چاہیے، پی سی بی اس مقصد کیلیے سابق

کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے تو زیادہ مثبت پیش رفت ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے،فورسز نے پہلے لاہورمیں آزادی کپ میچز کے کامیاب انعقاد میں بھرپور معاونت کی،اس کے بعد میرانشاہ میں زبردست میچ ہوا، قوم نے اپنے عزم سے دہشت گردی کو شکست دی ہے،میرانشاہ کے عوام نے شاید اپنی

زندگیوں میں پہلی بار قومی کرکٹرز کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔جاوید میانداد نے کہا کہ دونوں ایونٹس سے دنیا بھر میں پیغام گیاکہ پاکستان کھیلوں کیلیے ایک محفوظ ملک ہے،ورلڈ الیون اور یوکے میڈیا ٹیموں میں شامل کھلاڑی ہمارے ملک کے بارے میں مثبت تاثر لے کر واپس گئے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہماری افواج ملک میں امن وسلامتی کیلیے دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہیں،انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی میں بھی ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…