ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس محض ایک کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں بھی نئی تاریخ رقم کردیں گے۔گرین شرٹس اگر اس سیریز میں ایک بھی میچ جیت جاتے ہیں تو وہ گزشتہ دہائی کی واحد ٹیم بن جائے گی جو اپنے ہوم یا نیوٹرل میدانوں پر کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے
مابین 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28ستمبر سے شروع ہوگا اور سر ی لنکن ٹیم کی موجودہ فارم کود یکھتے ہوئے پاکستان کو فیورٹ کہا جاسکتا ہے تاہم سرفراز الیون کیلئے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ انہیں مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد بیٹنگ لائن اپ کا خلا پر کرنے کے لیے نئے بلے بازوں کو آزمانا ہوگا ۔گرین شرٹس اگر اس سیریز میں ایک بھی میچ جیت
جاتے ہیں تو وہ گزشتہ دہائی کی واحد ٹیم بن جائے گی جو اپنے ہوم یا نیوٹرل میدانوں پر کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے ۔