جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

شین وارن پرالزامات،ماڈل گرل کو لینے کے دینے پڑگئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آئی این پی )ماضی میں کئی جنسی اسکینڈل میں ملوث رہنے والے سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن پر مقامی کلب میں زدوکوب کرنے کے الزامات عائد کرنے والی گلیمرگرل ویلیری فوکس کو لینے کے دینے پڑگئے ہیں کیونکہ برطانوی پولیس نے شین وارن کو تمام ترالزامات سے کلیئرکردیاہے۔واضح رہے کہ انگلش گلیمرماڈل ویلیری فوکس نے الزام عائد کیاتھا کہ اسپنر نے

مقامی کلب میں اسے زددکوب کیاتھا۔اس نے اس واقعے کے بعد زخمی حالت میں اپنی تصاویر سوشل میڈیاپر بھی اپ لوڈکرنے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اور شین وارن کے خلاف باقاعدہ رپورٹ تھانہ میں درج کرادی تھی۔پولیس واقعے کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے علاوہ شین وارن سے انٹرویو کیا۔جس کے بعدشین وارن نے اعلان کیا کہ پولیس نے اسے کلیئر

کرتے ہوئے پورن اداکارہ کے الزامات کو یکسر غلط قرار دیاہے۔ اب جھوٹا الزام عائد کرنے پر پولیس اداکارہ کے خلاف کاروائی کرسکتی ہے جبکہ شین وارن نے بھی اس پر ہتک عزت کا دعوی کیا تو پھر فحش اداکارہ بری طرح پھنس جائے گی۔اگر کلب میں شین وارن کی موجودگی اورویلیری فوکس کا الزام درست ثابت ہوجاتاتوسابق اسپنربڑی مشکل میں پھنس سکتے تھے جو بہ یک کمنٹری

کے کئی معائدے رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ شین وارن کا ماضی خاصا رنگین رہاہے جس کے سبب ان کی بیوی بھی ان سے طلاق لے چکی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اس کا نام آسٹریلین ماڈل ایملی سیئرزسے بھی جوڑا جارہاتھا جو ان سے عمرمیں 16برس چھوٹی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…