لاہور (این این آئی)سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے علاوہ معلومات فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے قبل پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں خدمات انجام دینے والے کرنل (ر) اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایک خط لکھا گیا جس میں سنٹرل کنڑیکٹ میں شامل 35 کرکٹرز سے ان کی اہلیہ، بہن، بھائیوں سمیت
والدین کے مالی اثاثوں اور جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں،کرکٹرز نے اس قسم کی معلومات دینے کے حوالے سے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حوالے سے تو تمام معلومات بورڈ کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں البتہ پی سی بی کے کرنل (ر) اعظم کی مطلوبہ گزارشات پر کوائف فراہم کرنا ان کیلئے دشوار ہی نہیں نا ممکن ہو گا۔سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے تو پی سی
بی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ تو بھارتی شہری ہیں میں کس طرح پی سی بی ان کو ان کے بینک اکائونٹ اور جائیداد کی تفصیلات سے آگاہ کروں۔