منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

احمد اور عمر کو پی ایس ایل ٹیموں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد باقی پانچ ٹیموں کو پانچ اکتوبر تک اپنے اسکواڈ سے دس

کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن مک کلم اور سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کیلئے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کردیا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اسکواڈ سے احمد شہزاد، عمر گل اور انگلش بلے باز لیوک رائٹ کو ریلیز

کیے جانے کا امکان ہے۔لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چمپئن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ، جنید خان اور محمد اصغر کو برقرار رکھا جائیگا البتہ ابھی تک اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…