لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ شرفا کا کھیل ہے، البتہ اس کھیل کی ساکھ متاثر کرنے والے کرکٹرز کو جب سخت سزائیں دینے کے بجائے
انہیں چھوٹ دینے کی پالیسی اپنائی جائے گی تو اس کھیل سے دیرینہ محبت اور لگاؤ رکھنے والوں کو ٹھیس پہنچنا ایک فطری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کتاب میں کرکٹ کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے لئے اس کھیل میں واپسی کا مطلب ان کرکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے جو ایمانداری اور پروفیشنلزم کے اصلولوں کے ساتھ اس کھیل سے وابستہ ہیں۔