اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑیوں کے بارے میں اہم فیصلے، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ہر ٹیم یہ منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں رکھناہے اور کس کو ڈرافٹ میں جانے دیا جائے، سپر لیگ میں شامل تمام ٹیمیں چاہتی ہیں کہ ان کے پاس بہترین کھلاڑی ہوں۔ اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بھی کھلاڑیوں کے بارے غور و خوص کرناشروع کر دیا ہے کہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں رکھا جائے اور کس کو ڈرافٹ میں ڈالا
جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احمد شہزاد اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح یہ تمام کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہو جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد اور کیوین پیٹرسن کو ٹیم میں برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے ذریعے بولی کے تحت منتخب کیا جائے گا۔