منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا ٗ سری لنکا کرکٹ بورڈ

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا۔سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے بتایا کہ حکام متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز، 5 ون

ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے ٗجہاں 2009 میں سری لنکن کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کچھ پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار جاں بحق اور2 سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کے مطابق 29 اکتوبر کو شیڈول

میچ کیلئے فائنل کال دینے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک عہدیدار کو دو ہفتے قبل لاہور بھیجا جائیگا۔سری لنکا کے کھلاڑی دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا اور اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں کھیلنے والے ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ان کے ساتھی تھیسارا پریرا نے سیکیورٹی

انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…