منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان (آج)ہفتہ کو ہوگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان2ٹیسٹ،5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں

کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان (آج)ہفتہ کو کیا جائے گا تاہم اظہر علی اور یاسر شاہ کی شمولیت سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی۔چیف سلیکٹر کے مطابق یاسر شاہ اہم بولر ہیں اس لئے ان کے فٹنس ٹیسٹ کا انتظار ہے جب کہ اظہر علی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے 5 فاسٹ بولرز کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہرعلی ان دنوں انجری کا شکار ہیں جو صحتیابی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ لاہور میں ٹریننگ کیمپ کے دوران اظہرعلی کو فٹنس مسائل کا سامنا رہا۔ اظہرعلی کے گھنٹے میں تکلیف ہے جس کے سبب وہ ٹیم کے پریکٹس میچ بھی شریک نہیں ہیں۔پی سی بی کے ڈاکٹرز نے اظہرعلی کی رپورٹس کا معائنہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اظہرعلی کو فٹ ہونے میں 4 سے6 ہفتے درکار ہیں۔ ان کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں شرکت مشکوک ہے۔لاہور میں ٹریننگ کیمپ کے دوران بھی اظہرعلی صرف رننگ اور بیٹنگ ہی کرتے رہے ہیں فیلڈنگ کرنے سے گریز کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…