جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

فریال مخدوم کی معافی،عامر خان نے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں۔

عامرخان نے ایک اورٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضرہوں۔عامر نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکانٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…