ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کبھی کسی کا احترام نہیں کھویا ، پابندی بکیز سے روابط کی رپورٹ نہ کرنے پر ہوئی ، محمد عرفان

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) فکسنگ کیس میں ملوث پائے جانے والے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اپنی 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیا ہے۔35 سالہ فاسٹ بولرکا اصرار ہے کہ انھوں نے کسی کا بھی احترام نہیں کھویا کیونکہ ان پر پابندی بکیز کے روابط کی رپورٹ نہ کرنے پر عائد ہوئی، ان پر فکسنگ کا کوئی بھی الزام نہیں ہے، عرفان نے کرک انفو کو انٹرویو میں کہاکہ گزشتہ 6 ماہ میرے لیے بہت مشکل گزرے میں نے اس میں بہت نقصان برداشت کیا

، یہ میری غلطی تھی جو میں نے فورا قبول کرلی، مجھ پر فکسنگ کا کوئی الزام نہیں تھا اور شکرہے کہ صورتحال زیادہ خراب نہیں ہوئی۔میں نجی طور پر ٹریننگ کرتا رہا ہوں مجھے امید ہے کہ زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ عرفان نے مزید کہاکہ میں اب بھی بہت زیادہ قابل قبول ہوں اور لوگ بدستور مجھے پسند کرتے ہیں۔ میں اب ٹوئنٹی 20 پر زیادہ توجہ مرکوز کروں گا۔ یاد رہے کہ عرفان کی واپڈا کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے، قومی ٹیم میں نوجوان بولرز کے بہتر کھیل کی وجہ سے ان کیلیے جگہ بنانا آسان نہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…