جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ،کولمبو ( آن لائن ) پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران کئی زبردست کھلاڑی ملے ہیں۔ عاقب جاوید نے بتایا ہے کہ 92 اور 88 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنیوالے 2 فاسٹ باولرز ملے ہیں۔

انہیں جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ادھر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔اسکواڈ کی کپتانی مڈل آرڈر بلے باز دنیش چندی مل کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیہرو تھرمانا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل سلو، کوسل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، روشین سلوا، نیروشین ڈیکویلا، رنگانا ہیراتھ، لکشن سینڈاکن، دلرووان پریرا، سورانگا لکمل شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 28 ستمبر کو ہوگی۔سری لنکن آل رانڈر انجیلو میتھیوز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر کو شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جس کے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں۔ سری لنکا کے آل رانڈر انجیلو میتھیوز پریکٹس سیشن کے دوران پنڈلی کے پٹھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔انجیلیو میتھیوز کی انجری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گریڈ ون کیٹیگری کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے۔

سری لنکا کو ایسے وقت میں بڑا جھٹکا لگا ہے کہ جب حال ہی میں آئرلینڈر کو بھارت کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں سری لنکا کو بنگلادیش کے ہاتھوں بھی ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی۔دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک انجیلیو میتھیوز کی پہلے ٹیسٹ میں دستیابی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…