پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ سٹار کو شادی کی پیشکش کرنے والی کوئی لڑکی نہیں بلکہ کونسی پاکستانی شخصیت نکلی؟

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹرز کو دوران میچ سٹیڈیم میں موجود خواتین کی طرف سے بذریعہ بینرز اور پلے کارڈ شادی کے پرپوزل ملنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیلئے ایک ایسا رشتہ آگیا کہ سب ہی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔ بھارتی اخبارات اور میڈیا نے اسے نمایاں سرخیوں کے ساتھ شائع اور نشر کیا ۔ بینر پر تحریر کے ذریعےکوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی یہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ پنجاب پولیس کا شیر جوان تھا۔انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح

پھیلی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں کھڑے اس پاکستانی پولیس اہلکار نے ہاتھوں میں ایک بینر اٹھا رکھا ہوتا ہے جو وہ کیمرے کو دکھا رہا ہوتا ہے۔ اس بینر پر لکھا ہوتا ہےکہ’’کوہلی مجھ سے شادی کر لو‘‘۔ واضح رہے کہ کوہلی کو اب تک درجنوں لڑکیاں بھرے سٹیڈیم میں شادی کی پیش کش کر چکی ہیں اور آخری بار انہیں انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینئلی ویئٹ کی طرف سے یہ پیشکش کی گئی تھی لیکن پاکستان سے کوہلی کو شادی کی جو یہ پیشکش کی گئی ہے شایدوہ اس رشتے کو زندگی بھر نہ بھلا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…